سرکاری ہسپتالوں مےں معاون اور متبادل طرےقہ علاج کے شعبہ کا قےام عمل مےں لاےا جائے‘پروفےسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی
لاہور ( امروز نیوز) سرکاری ہسپتالوں مےں معاون اور متبادل طرےقہ علاج کے شعبہ جات کا قےام عمل مےں لاےا جائے، حکومت صرف اےک شعبہ کے حقوق کے لئے کام کررہی ہے، حکومت سرپرستی کرے تو عوام اس شعبہ سے بھی مستفےد ہوسکے گی۔ ان خےالات کا اظہار پوش کے صدر پروفےسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے پوش کی ماہانہ مےٹنگ سے خطاب کے دوران کےا۔ اجلاس مےں ڈاکٹر ضمےر حسےن جعفری، ڈاکٹر مرزا اعجاز بےگ، ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر سعےد الرحمن ، ڈاکٹر محمد مصعب، حکےم حبےب الرحمن ، حکےم محمد افضل مےو، حکےم محمد ابو بکر، حکےم سرفراز نواز بھٹی، ڈاکٹر عبدالمجےد چوہدری، ڈاکٹر مظہر بھٹی، ڈاکٹر معصومہ زہرہ، ڈاکٹر سوےرہ احمد، ڈاکٹر حمےرہ امےر اور دےگر نے شرکت کی۔ پروفےسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے کہا کہ دنےا بھر مےں معاون اور متبادل طرےقہ علاج کے شعبہ جات قائم ہےں اور ان سے بھرپور فوائد حاصل ہورہے ہےں۔ لےکن بدقسمتی سے پاکستان اس شعبہ پر خاطر خواہ توجہ نہےں دہ سکا۔ جس کی وجہ سے ےہ شعبہ جات زوال پذےر ہورہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ شراکتی معاہدے کے تحت بھی کام کرنے کو تےار ہےں۔ اگر ےہ شعبہ جات سرکاری ہسپتالوں مےں قائم ہوجائےں تو حکومت کم خرچ پر مناسب علاج معالجہ فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ڈبلےو اےچ او ان رواےتی طرےقہ علاج کو تسلےم کرچکی ہے۔