آصف علی زر داری کا حکومت مخالف تحریک چلانے کااعلان
اسلام آباد (امروزنیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری نے پارلیمنٹ کی بجائے سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے،وہ انگاروں پر چل جائےگا ، ماضی کی اور موجودہ ایمنیسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا، نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، علیم خان کی ضمانت پر رہائی خوش آئندہ ہے۔ بدھ کوجعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ سڑکوں پر حکومت مخالف تحریک چلائیں گے۔ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے سوال پر انہوںن کہاکہ جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی اورموجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے، وہ انگاروں پر چل جائیگا ۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت پر سابق صدر آصف علی زرداری نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ علیم خان کی ضمانت پر رہائی خوش آئندہ ہے۔ آصف زرداری نے علیم خان کو ضمانت پر رہائی پر مبارک باد دذیتے ہوئے کہاکہ سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہوتا ہے۔ ہائی کورٹ پیشی سے قبل صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب اپنے کیسسز کے دوران خلائی مخلوق کا ذکر کرتے رہے، اپکو تو کہیں خلائی مخلوق نظر نہیں آرہے ؟ جس پر خلائی مخلوق والی سوال پر مسکرا کر خاموش ہوگئے۔