شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی ٹریفک حادثے میں موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے اینڈریو سائمنڈ کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے شہرہ آفاق اسپنر شین وارن اور اینڈریو نے کرکٹ میں بہت تعاون کیا۔