کراچی: پانی بجلی کو ترسے عوام سڑکوں پر آگئے، ٹینکر آپریٹرز کیخلاف تحقیقات شروع

0 27

کراچی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اورپانی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر صدر تھانے کے سامنے بزرٹہ لائن کے مکینوں نے پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران شارع فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بندکردیے گئے جبکہ پی آئی بی کالونی کے رہائشیوں نے بھی بجلی اورپانی کی بندش پراحتجاج کیا۔
مزید برآں انچولی بلاک 20 میں بھی پانی کی قلت پرشہری سڑکوں پرآگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.