لائبریری کو 75 سال پہلے جاری کی گئی کتاب واپس مل گئی

0 198

امریکا کے شہر جرسی کی لائبریری کو 75 برس قبل جاری کی گئی ایک کتاب واپس مل گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی کی پبلک لائبریری نے بتایا ہے کہ باب جیبلونسکی نے لائبریری کی جیمز جے فیری ہائی اسکول برانچ  سے 1947 میں مصنف اوڈن راڈلف  کی کتاب ہٹلر لی تھی۔

جرسی سٹی پبلک لائبریری کے مطابق جس وقت باب جیبلونسکی نے یہ کتاب جاری کرائی تھی اس وقت اس کی عمر 14 سال تھی اور اب باب جیبلونسکی کی عمر 89 برس ہوگئی ہے۔

لائبریری انتظامیہ نے بتایا کہ کتاب کی واپسی پر جیبلونسکی کو کوئی جرمانہ ادا نہیاں کرنا پڑا کیوں کہ اس سلسلے میں لائبریری نے گزشتہ برس بغیر جرمانہ  پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

کتاب سے متعلق جیبلونسکی نے بتایا کہ اسے اپنے خاندانی گھر کی مرمت اور درستگی کے دوران کتاب ملی، وہ چاہتا تھا کہ اس کی لائبریری میں واپسی کی کوئی راہ نکل آئے۔

امریکا کے ایک اور کتب خانے وننیپیگ پبلک لائبریری  کو بھی رواں برس ہی ایک کتاب واپس ملی تھی جو کہ 1974 میں جاری کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.