ملکہ برطانیہ کےتابوت کی حفاظت کرنے والا گارڈ گر کر بے ہوش، ویڈیو وائرل

0 117

 لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر منہ کے بل گرپڑا۔

لندن ویسٹ منسٹر ایبی  میں ملکہ برطانیہ الزبتھ  دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا۔ گارڈ رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا۔ گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ برطانیہ عوام کی جانب سے 96 سالہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.