متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں : چیف سیکرٹری بلوچستان

0 189

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستانعبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اتوار کے روز ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء پر قابو پانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی، ڈی آئی جی ایف سی نارتھ، اسپیشل سیکریٹری فنانس حبیب الرحمن جاموٹ، 12کور کے کرنل وجاہت جبکہ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ، ڈائریکٹر جنرل صحت محمد نور قاضی و دیگر متعلقہ حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہیضے سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور زین کوہ میں اضافی ڈاکٹرو طبی عملہ اور ضروری ادویات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں متاثرہ علاقوں میں طبی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں پیر کوہ اور زین کوہ میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی وبائی امراض کی روک تھام اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے سیکرٹری پی ایچ ای کو پیرکوہ اور زین کوہ میں واٹر سپلائی اسکیم کو چار ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ سے متاثر افراد کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لی? تمام وسائل بروئے کار لا? جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں ہیضہ کے علاؤہ اور دوسری بہت سی بیماریاں ہیں جن کی فوری طور پر علاج کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.