سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

0 149

کراچی سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں مانیٹری پالیسی جاری کی جائے گی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان بذریعہ پریس ریلیز شام چار بجے کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ بنیادی شرح سود اس وقت 11 فیصد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.