ہمیں انصاف نہیں مل رہا، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان

0 18

لاہور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، ہم ضمانت کی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عظمیٰ اور میں 2گھنٹے سے عدالت میں انتظار کررہے ہیں،جج صاحب نے 4ماہ پہلے تفتیشی کو فائل لانے کاکہا تھا، جج صاحب عدالت آ رہے ہیں نہ ہمیں چیمبر میں بلا رہے ہیں،علیمہ خان کاکہناتھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، ہم ضمانت کی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.