امریکی صدر کا اسرائیل کے بعد دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

0 207

جدہ: امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدرمشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران  اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورروابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدرجوبائیڈن پرواضح کیا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اورمجرموں کو سزا دینے کے عمل کو شفاف طریقہ کار سے انجام دیا گیا۔

سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت افسوسناک واقعہ تھا تاہم دنیا کے دیگرممالک میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے امریکا کے زیرانتظام  ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں اور عراق کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔

سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے کے تناظر میں امریکی صدر کا  دورہ خاص اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.