ساچن گلیشیئر نے روشنی کومنعکس کرنا کم کردیا،رپورٹ
ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سچن گلیشیئرنےروشنی کومنعکس کرنا کم کردیا۔
سائنس دانوں نے تحقیق کیلئے سچن،بھوٹان اور نیپال کے مرکزی ہمالیائی گلیشئرز سے نمونے لئے۔ یہ تحقیق عالمی جریدے یورپین جیوسائنس یونین میں شائع ہوئی۔
چین،امریکا،نیپال اورجرمن سائنسدانوں نے پاکستان، نیپال اور بھوٹان کے ہمالیائی گلیشیئرز پر تحقیق کی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساچن گلیشیئر نے روشنی کومنعکس کرنا کم کردیا اوراس گلیشیئر میں سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت 15 گنا کم ہوچکی ہے۔
یہ صلاحیت کم ہونےکی وجہ بھارت،چین، پاکستان اور نیپال سےآنے والی فضائی آلودگی قرار دی گئی ہے۔ ساچن گلیشیئراستور ویلی اور راما جھیل کے پاس ہے۔
نمونوں میں دھول اور کالے کاربن کے ذرات پائے گئے اوران ذرات کے باعث برف سورج کی روشنی منعکس کرنے کےبجائے جذب کررہی ہے جس سے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔