امریکا کا تیران، صنافیر سے امن فوج کی واپسی کا اعلان

0 152

امریکا نے تیران اور صنافیر جزائر سے امن افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افواج کی واپسی سے علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا، اسرائیل، مصر اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں واقع جزائر اہمیت کے حامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائر پر ملکیت کا تنازع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اسرائیل نے بھی جزائر کو سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا ہے، اسے اسرائیل سعودیہ تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.