سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (امروز نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ اس سانحے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث 5 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے پھانسی دے دی گئی ، شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے طویل سفر کیا ہے، متحد ہو کر ہم پاکستان کے دیر پا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔