دسمبر پیپلز پارٹی کے لئے ویسے ہی ایک غم کا مہینہ ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (امروز نیوز)سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 5 ویں برسی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دسمبر پیپلز پارٹی کے لئے ویسے ہی ایک غم کا مہینہ ہے،شہید بچوں، پرنسپل، اساتذہ اور اسٹاف کے خون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے پہلے سے موجود زخموں کو گہرہ کر دیا۔ شیری رحمان نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس نے ملک کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کیا، شہید بچوں، پرنسپل، اساتذہ اور اسٹاف کے خون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پارلیمان نے نیشل ایکشن پلان مرتب کیا، آج نیشنل ایکشن پلان اور نیکٹا پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر کام ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت احتساب اور سیاسی معاملات میں الجھی ہوئی ہے، سانحہ اے پی ایس کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے، اے پی ایس کمیشن رپورٹ منظر عام پر لائی جائی۔