شہباز شریف کا کارکنانسے پولیو ورکر کا معاونت کرنے کی ہدایت

0 110

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا انسداد پولیو کےلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کوانسدادپولیو کی کوششوں میں پولیو ورکرز اور والدین کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم کے بچوں کی صحت اور تحفظ سیاسی مفادات سے مقدم ہے، اس میں رضاکارانہ شرکت قومی فریضہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی رہنما اور کارکنان عوام میں پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی مہم میں بھی حصہ لیں ۔ انہوںنے کہاکہ والدین، اساتذہ، علماءکرام، مشائخ عظام سمیت تمام اہل وطن کو اپیل کرتا ہوں کہ پولیو کے خاتمے میں بھرپور مدد کریں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لئے کوششیں ہم سب کا دینی، قومی اور قانونی فرض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.