خیبرپختونخوا حکومت کا تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (امروز نیوز)
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت،ثقافت شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام مزدوروں کا ڈیٹاکمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ورکرز کو شادی،ڈیتھ گرانٹ،معذور پنشن دی جائےگی،لواحقین کو ڈیتھ پنشن اور بچوں کو اسکالرشپ دی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی اکثریت مراعات سےمحروم ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دو ماہ کا کرایہ معاف کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال کی روشنی میں پریشان حال لوگوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے قابل تقلید مثال قائم کی۔