ورلڈکپ کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے اردو زبان میں ایب متعارف
دبئی (امروز نیوز)آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ایپ متعارف کرا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پہلی بار ورلڈ کپ کی آگاہی کیلئے اردو زبان میں ایپ متعارف کرائی ہے۔یہ ایپ شائقین کو لمحہ بہ لمحہ کرکٹ کی خبروں اور ان پر تبصروں سے آگاہ رکھیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے صرف اردو ہی نہیں بلکہ ہندی اور بنگالی زبان میں بھی ایپس متعارف کرائی ہیں ۔