بھارت کی مضبوط باولنگ لائن پر گمبھیر نے سوالات اٹھا دئیے

0 144

ممبئی (امروز نیوز)سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی باو¿لنگ لائن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔ورلڈ کپ 2011 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن گوتم گمبھیر نے عالمی کپ کے لیے اعلان کردہ بھارتی ٹیم کی واحد کمزوری سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایک فاسٹ باو¿لر کی کمی کے ساتھ عالمی کپ میں شرکت کرے گی اور کسی انجری کی صورت میں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔فاسٹ باو¿لنگ میں بھارتی ٹیم کا انحصار محمد شامی، بھوونیشور کمار اور جسپریت بمراہ پر ہے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے فاسٹ باو¿لنگ آل راو¿نڈر ہردک پانڈیا موجود ہوں گے تاہم گمبھیر نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں ایک اور معیاری فاسٹ باو¿لر کی کمی ہے جبکہ شامی، بھوونیشور اور بمراہ کو مزید سپورٹ کی ضرورت ہے تاہم اگر ان تین میں سے کوئی ایک بھی باو¿لر انجری کا شکار ہوتا ہے تو بھارت کو ان کے بیک اپ کی کمی محسوس ہوگی۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ بھارتی ٹیم کے پاس پانڈیا اور وجے شنکر کی شکل میں فاسٹ باو¿لنگ آل راو¿نڈرز موجود ہیں تاہم میں انہیں ایک معیاری فاسٹ باو¿لر کا متبادل تصور نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کا سب سے مہلک ہتھیار ثابت ہوں گے کیونکہ وہ رنز روکنے کےساتھ وکٹیں لنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جبکہ اختتامی اوورز میں بھی انتہائی موثر باو¿لر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں وکٹیں بیٹنگ کےلئے سازگار ہوں گی جبکہ موسم بھی گرم رہنے کا امکان ہے لہٰذا بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا انحصار بمراہ کی پرفارمنس پر ہو گا۔گوتم گمبھیر نے بھارت کی جگہ آسٹریلیا کو عالمی کپ میں سب سے خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.