پاکستان نے مقدس مذہبی مقاما کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں
واشنگٹن (امروز نیوز)امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد خان نے کہاہے کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کےلئے کرتار پور کوریڈور سمیت متعدد اقدامات اٹھائے، پاکستان کثیر المذاہب معاشرہ ہے ،ویزا پالیسی کی تبدیلی سے مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام بین المذاہب افطارڈنردیا گیا،جس میں بدھ ازم، مسیحت، ہندوازم، اسلام، یہودیت اورسکھ ازم کے ممتاز اسکالرز نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے دوران مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی اوربرداشت کے فروغ پر زوردیا جبکہ مختلف مذاہب کے پیشواں نے اپنی زبانوں میں عالمی امن و سلامتی کےلئے دعائیں کیں۔تقریب کے دوران امریکا میں تعنیات پاکستانی سفیراسد خان نے کہا کہ پاکستان کثیر المذاہب معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ دہائیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں، پاکستان میں دنیا کے اہم مذاہب بدھ ازم، ہندوازم اور سکھ ازم کے ماننے والے موجود ہیں۔ حکومت نے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے کرتار پور کوریڈور سمیت متعدد اقدامات اٹھائے۔ اسد خان نے کہا کہ ویزا پالیسی کی تبدیلی سے مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔افطار ڈنر میں ڈاکٹر سووان ٹن، فادر ڈان رونی، ڈاکٹر ایلوک سری ویسٹاوا، رابی ایرون ملر، ذوالفقار کاظمی، ستپال سنگھ، رکن کانگریس شیلا جیکسن، ترک سفیر اور امریکی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔