قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں میں جاں بحق
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان قمر زمان قائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ اسامہ قائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اسامہ قائرہ کار نمبر بی ایس 447 پر سوار تھا اور گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی اور اسامہ کائرہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی ہے۔