سینیٹ میں اپنے حق میں قرار داد کی منظوری پر چین کی تعریف

0 122

کوئٹہ (امروز نیوز)
سینیٹ میں اپنے حق میں قرار داد کی منظوری پر چین کی تعریف

سینیٹ پاکستان میں چین کے حق میں قرار داد کی منظوری پر چین کی طرف سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے

چین نے پاکستان کے سینیٹ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر چین کے حق میں قرارداد کی منظوری پر تعریف کی ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Lijian Zhao نے کہا ہے کہ جب چین مشکل میں تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کی

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے، ہم دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کے اچھے بھائی ہیں

  واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ نے کورونا بحران کے دوران پاکستان کی معاونت کرنے پر چین کے لیے اظہارِ تشکر کی قراداد منظور کر لی جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے چین کے خلاف بے بنیاد پروپیگینڈے کو مسترد کردیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.