آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟ جسٹس جمال کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار

0 72

اسلام آباد سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ مجھے ایسا کوئی خیال نہیں آیا،آئین میں جو ترمیم ہوئی ا سکا کوئی تو مقصد ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی بنچ نے سماعت کی،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل جاری ہیں۔

دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ آرٹیکل 187کو 175کے ساتھ ملا کر پڑھنا ہوگا، دلائل دیتے ہوئے ہمیں بھی نظر میں رکھیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیاکہ آپ کیا سمجھتے ہیں کتنے اختیارات کم ہوئے ہیں؟فیصل صدیقی نے کہاکہ 26ویں ترمیم کو دیکھا جائے تو یہ ترمیم وضاحت کیلئے نہیں کی گئی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ذہن میں رکھیں آج آپ نے دلائل ختم کرنے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.