کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0 146

کراچی میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

کراچی میں آج گرمی کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے اور پارہ دوپہر 3 بجے 42 ڈگری کو چھو گیا تھا۔ درجہ حرارت مزید بڑھنے پر 62 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے۔

کراچی:گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 22جولائی 1982کو کراچی میں درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جولائی میں شہر کا درجہ حرارت مزید بڑھا تو گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں 3 جولائی 1958 کو درجہ حرارت 42.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.