یونان میں اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا طیارہ گر کر تباہ

0 191

یونان میں مبینہ طور پر خطرناک مواد لے جانے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے شمال مشرق میں واقع شہر کوالا کے قریب پیلیوکوری نامی گاؤں میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

سربیا کے وزیر دفاع نیبوجا اسٹیفانووک کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ یوکرین کی ایک مقامی کمپنی کی ملکیت تھا۔

نیبوجا اسٹیفانووک نے کہا کہ حادثے کے وقت طیارے میں عملے کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

سربیا کے وزیر دفاع نے بتایا کہ طیارے میں تقریباً 11 ٹن ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بھی تھیں، اس سارے اسلحے اور بارودی مواد کو بنگلا دیش بھیجا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد جائے حادثہ پر آگ کا بڑا سا گولہ دکھائی دیا جب کہ 2 گھنٹوں تک دھماکوں کی آّوازیں سنی گئیں۔

یونان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں ممکنہ طور پر کسی بھی زہریلے اور تابکار مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر مقامی آبادی کو جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

حادثے کی جگہ سے شدید بدبو آنے پر میونسپل انتظامیہ ، پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی نے ملحقہ علاقوں کے مکینوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا۔ ان سے کہا گیا کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں اور ماسک کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.