جو بائیڈن مظاہرین کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی صدر

0 128

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن پر مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی پشت پناہی اور افراتفری پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر مظاہرین کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’امریکی صدر کے بے بنیاد، افراتفری اور دہشت گردی کے الزامات دوسرے ملک کی تباہی کا سبب بنتے ہیں جو مجھے اسلامی جمہوریہ کے بانی کے الفاظ کی یاد دہانی کراتے ہیں جنہوں نے امریکا کو شیطان قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کے ذریعے دشمن کی سازش کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.