پی ایس ایل8 کی افتتاحی تقریب؛ پی سی بی کیلئے دردِ سر بن گئی

0 75

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب کا مقام تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کچھ بڑے کراچی میں افتتاحی تقریب کروانے کے حق میں ہیں لیکن بورڈ نے ملتان میں تقریب کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پی سی بی تقریب ملتان کے بجائے کراچی میں منعقد کرنے پر غور کررہا ہے۔

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی 5 فروری کو کوئٹہ میں ہونا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے شیڈول ہیں تاہم افتتاحی تقریب کے باعث ابتدائی میچز کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.