کیماڑی واقعہ ہلاکتیں 9 ہوگئیں

0 126

کراچی(امروز نیوز)
کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ ایک اور خاتون انتقال کرگئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ علاقوں کو خالی کراکے رہائشیوں کو شادی ہالز منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔
انتقال کرنے والی خاتون 35 سالہ زیب النساء کیماڑی کی رہائشی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، انہیں گزشتہ رات ہی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دو روز قبل کیماڑی میں پھیلنے والی پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج سے مجموعی طور پر اب تک متاثرین کی تعداد 234 ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.