پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ، شیری رحمن

0 113

اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاجی تحریک کو ہوا دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا رمضان پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔انہوںنے کہاکہ غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ اس اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑےگا۔شیری رحمان نے کہاکہ غریب عوام کا چولہا مہنگائی سے پہلے ہی بجھ چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی، آئی ایم معاہدے مطابق 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ حکومت عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی، حکومت ہوش کے ناخن لے، کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑ جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.