یو ایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے،عمر ایوب خان

0 133

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر پیٹرولیم ،عمر ایوب خان نے احکامات دئیے ہیں کہ یو ایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے جبکہ معاون خصوصی ندیم بابر نے اعلان کیا ہے کہ گیس چوروں کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن مزید زور پکڑےگا اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنی گیس چوری آپریشن گرفت کو جاری رکھتے ہوئے بیشتر گیس چور کراچی لاڑکانہ اور سکھر ریجن میں پکڑے غیر قانونی3 کمرشل،47 گھریلو کنکشن منقطع کئے گئے اس کے علاوہ ربڑ پائپ کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لی گئی،مجرمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی،مستقبل میں بھی اس آپریشن کو شدید طریقے سے جاری رکھا جائےگا،سکھر ریجن کے انچارج رجب علی نے خیر پور ڈسٹرکٹ میں چھاپہ مارا اور مختلف غیر قانونی میٹروں کو منقطع کیااس کے علاوہ کراچی میں مقاصہ اپارٹمنٹ میں 350 رہائش پذیروں میں سے 78 رہائش پذیر ربڑ پائپ کا استعمال کرکے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کر رہے تھے ان کے کنکشن بھی منقطع کیے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.