دوسری حج قرعہ اندازی (کل)تین بجے ہو گی
اسلام آباد (امروز نیوز)دوسری حج قرعہ اندازی (کل)پیر 20 مئی دن تین بجے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی میں تقریباً دس ہزار لوگ منتخب کئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے،جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لئے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے۔منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کے لئے4 دن کا وقت دیا جائےگا،اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا