گیس کی قیمتوں اضافہ مکمل مسترد ،اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، شہباز شریف
سلام آباد (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے،نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کرنے کے بجائے گھر چلا جائے،نااہل ٹیم جس قدر جلد حکومتی امور سے الگ ہو جائے اتنا ہی ملک و قوم کے حق میں بہتر ہوگا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گیس، بجلی، پٹرول اور دیگر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ اور کاروبار کیسے ہوگا؟ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کم از کم تنخواہ 30ہزار کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کو تنخواہ میں کم از کم دس ہزار روپے کا فوری ریلیف دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ نیازی حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کرنے کے بجائے گھر چلا جائے انہوںنے کہاکہ نااہل ٹیم جس قدر جلد حکومتی امور سے الگ ہو جائے اتنا ہی ملک و قوم کے حق میں بہتر ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قوم اس وقت سب سے بڑی تبدیلی یہ چاہتی ہے کہ نااہل اور نالائق ٹولہ تبدیل ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ نیازی صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کوتاہ نظری نے پاکستان کی معیشت کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا۔ انہوںنے کہاکہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ نیازی صاحب لوگوں کو صرف گالیاں دے سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک گالیاں دینے سے نہیں چلتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی سنگین ہوتی معاشی صورتحال خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے، محب وطن قوتوں کو سوچنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ خدانخواستہ معیشت اس سے مزید نیچے گئی تو پھر اس کی واپسی معجزہ ہی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک اور قوم مزید یہ دباو¿ برداشت کرنے کے متحمل نہیں۔