افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

0 126

کوئٹہ (امروز نیوز)
دفتر خارجہ نے افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں آج قومی مصالحت اور مخلوط حکومت سے متعلق معاہدہ خوش آئند ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  اہم موڑ پر ضروری ہے تمام افغان قیادت تنازع کےحل اور پائیدار امن کیلئے ملکر کام کریں۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان دہائیوں سے تشدد اور تنازع کی زدمیں ہے، کووڈ 19 کےحالیہ چیلنج سے نمٹنےمیں بھی یہ اقدام مددگار ہوگا۔
ترجمان کے مطابق امریکا طالبان امن معاہدے نے افغان مفاہمت میں تاریخ رقم کی ہے، ضروری ہے جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کئے جائیں، انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن ممکن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام افغان دھڑوں کو اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے، افغان دھڑوں کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان پرُ امن، مستحکم اورجمہوری افغانستان کا حامی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.