آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی
کوئٹہ (امروز نیوز)
آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کئی محکموں کے ملازمین کی تنخواہ دیگر صوبوں سے زیادہ ہوگی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 142 ارب روپے اضافی مختص کئے جا سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن میں 999 ارب روپے جبکہ پشن کیلئے 530 ارب روپے مختص کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔گریڈ 21،22 کے سول ملٹری افسروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو گا بتایا گیا ہے کہ 2016 ، 2017،2018 کے ایڈہاک ریلیف کو بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ واجد علی رانا کی سربراہی میں قائم ہے اینڈ کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالی وسائل میں رہتے ہوئے وفاقی بجٹ کے لیے عبوری سفارشات پیش کرے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بجٹ میں ریلیف دیا جا سکے۔پے اینڈ کمیشن سیکرٹریٹ سے منسلک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل ایک تجویز یہ بھی تھی کہ بجٹ میں تنخواہوں کے سکیلوں پر نظر ثانی کر کے نئے پے سکیل 2020 لاگو کیے جائیں۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عالمی معیشت کی تباہی اور پاکستانی معیشت پر اس کے تباہ کن اثرات کے بعد اس آپشن جو محدود کر دیا گیا ہے ۔