ملک بھر میں گرمی کی شدت مزید تین دن برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

0 101

اسلام آباد ملک میں گرمی کی شدید لہر مزید دو سے تین دن برقراررہے گی ، جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ، علاوہ ازیں راولپنڈی میں درجہ حرارت 41 ، لاہور 45 ،ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، نواب شاہ 46 ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سکھرمیں 47 درجہ حرارت ڈگری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.