سندھ حکومت نے بجٹ پیش کر دیا، ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ، جبکہ ترقیاتی بجٹ209 ارب روپے، زرعی شعبے کے لئے 10 ارب، تعلیم کے لئے 23 ارب،صحت کے لیے 28 ارب اور آبپاشی کے لئے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر 2020 – 2021 میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کابے حد شکر گزار ہوں کہ ہمیں ہمت، طاقت اور استطاعت عطا فرمائی کہ ہم کووڈ -19 کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کووڈ – 19 کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک طویل اور صبر آزما سفر سے گزر رہے ہیں، یہ وبا بین الاقوامی سرحدوں کے آرپار جنگل کی آگ کے مانند دنیا کے 200 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
سندھ حکومت نے کووڈ- 19 سے نمٹنے کیلئے اپنے وسائل کو قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور معیشت کو سہارا دینے پر خرچ کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں