والدہ کی وفات کے بعد ذہنی دباؤ میں آ کر دو مرتبہ خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
لاہور ”
اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ انہوں نے والدہ کی وفات کے بعد ذہنی دباؤ میں آ کر دو مرتبہ خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
نازش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ 10سال تک پوسٹ ٹرومیٹک تنائو کا شکار رہی ہیں.
جس میں وہ زندگی سے بالکل ناامید ہو گئیں تھیں لیکن وہ اپنے خوف اور زندگی میں پھیلے ہوئے اندھیروں کو آخر کار مات دینے میں کامیاب رہیں اور خودکو اس وقت میں مثبت رکھنے کی جدوجہد کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ کہ وہ اپنی اس کے کیفیت کو بیان کرنے اور کسی سے اس متعلق بات کرنے سے قاصر تھیں۔وہ گزشتہ دس برس سے دماغی بیماری کا شکار ہیں ،اس بیماری کا علاج نہ کرنے سے اسکے تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں۔
نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ یہ بیماری نہ صرف آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے تعلقات کو متاثر کرتی ہے