ججز ٹرانسفر کیس ؛عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا

0 63

اسلام آباد( سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دلائل دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نےدلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججز تقرری کی تاریخ پر ایک سنیارٹی لسٹ ترتیب دی گئی،1970میں ون یونٹ تحلیل ہوا تو جج کو مختلف ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کیاگیا، یہاں بھی ججز کی گزشتہ سروس کو ٹرانسفر پر تسلیم کیاگیا، 1976میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کو الگ کیاگیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ون یونٹ پر نئی عدالتیں تشکیل دی گئیں،سوال یہ ہے آرٹیکل 200کے تحت جج کا تبادلہ مستقل ہوگا یا عارضی؟اٹارنی جنرل نے تو کہہ دیا کہ ججز کا تبادلہ مستقل کیاگیا۔سوال یہ ہے آرٹیکل 200کے تحت جج کا تبادلہ مستقل ہوگا یا عارضی؟اٹارنی جنرل نے تو کہہ دیا کہ ججز کا تبادلہ مستقل کیا گیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پی ٹی آئی وکیل ادریس اشرف سے استفسار کیاکہ آپ کو مزید کتنا وقت لگے گا؟ ادریس اشرف نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 15منٹ لگیں گے،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہاکہ مجھے بھی 15منٹ لگیں گے، ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.