اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

0 31

اورکزئی اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا جوان تاجدار علی شہید ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.