سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی

0 27

اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش اورکلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی ممبران نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی،سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ آج 42ہزار کے برابر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نئے بجٹ میں کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی،کلبز سینکڑوں لوگوں کی عیاشی کیلئے ہیں، عوام کو فائدہ نہیں،وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ یہ مسئلہ مراعات یافتہ طبقے کا ہے، ٹیکس لگنا چاہئے،کمیٹی ممبران نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی حمایت کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.