امریکا: شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

0 201

امریکی شہر انڈیانا پولس کے باہر ایک شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ میں ایک بندوق بردار شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ میں انڈیانا پولس اسٹار کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرین ووڈ پارک مال میں شام کو پیش آنے والے اس واقعے میں 2 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

پولیس سربراہ جم آئسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘اس دن کا اصل ہیرو فوڈ کورٹ میں موجود وہ شہری ہے جس کے پاس قانونی طور پر آتشیں اسلحہ تھا اور اس نے فائرنگ شروع ہوتے ہی حملہ آور کو روک دیا’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.