سانپ کے ڈسنے پر دو سالہ بچی نے کیسے بدلہ لیا؟

0 71

شیر خوار بچے عموماً بے خوف ہوتے ہیں کیونکہ انکے ذہن خطرے اور ڈر کے تصور سے خالی ہوتے ہیں۔ ترکیہ میں پیش آنے والے واقعہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک دو سالہ بچی اپنے گھر کے گارڈن میں کھیل رہی تھی کہ اسکو سانپ نے ہونٹوں پر کاٹ لیا جس پر بچی نے اپنا بدلہ لینے کیلئے سانپ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے اپنے دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 10 اگست کو ترکیہ کے گاؤں کنٹر میں پیش آیا جو بنگول کے قریب ہے۔ سانپ کے کاٹنے سے پہلے بچی اور سانپ دونوں آپس میں کھیل رہے تھے اور اسی دوران سانپ نے بچی کے ہونٹ پر کاٹا۔

بچی نے اپنا بدلے لینے کیلئے سانپ کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کے وقت بچی کا باپ کام پر گیا ہوا تھا، بچی کے رونے کی آواز سن کر جب پڑوسی ان کے گھر داخل ہوئے تو بچی کے ہاتھ میں ایک 20 انچ لمبا سانپ موجود تھا۔

پڑوسیوں نے بچی کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال متقل کیا جہاں اسے 24 گھنٹے زیر نگرانی رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا اور اسکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے، بچی کے والد محمت ایرکان بتایا انکی بیٹی کی اللہ نے حفاظت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.