ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کا یو اے ای کو 153 رنز کا ہدف

0 86

گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیدیا۔

گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھون نسانکا نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 33 رنز اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، بھانوکا راجا پاکسے 5 رنز بناسکے۔

یو اے ای کی جانب سے کارتک میپن سری لنکا کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی پہلی ہیٹرک بناتے ہوئے 3، ظہور خان 2 جبکہ آیان افضل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.