بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا
کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فارنگ کر کے دو سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شمس اللہ سکنہ لورالائی زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت حوالدار علاوالدین سکنہ لکی مروت اور لانس نائک انور سکنہ کرک کے نام سے کی گئی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔