نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0 141

اسلام آباد(امروز نیوز)سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کیس کے دور ان سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،پولیس اور رینجرز کی نفری سپریم کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی ،سخت چیکنگ کے بعد سپریم کورٹ داخلے کی اجازت دی گئی ۔سماعت کیلئے خصوصی انٹری پاس جاری کیے گئے ، ایس پی سیکیورٹی تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق کمرہ عدالت میں انٹری کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے خصوصی انٹری پاس لازمی قرار دیا گیا تاہم کمرہ عدالت میں فریقین کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں تھی ،میڈیا نمائندگان اور وکلا کو کمرہ عدالت داخلے کی اجازت دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.