20 ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز شروع ، 23مارچ تک جاری رہیں گے

0 149

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 20 ویں ایشین انفرادی سکواش چمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں جو 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈرن لیڈر عامر اقبال کے مطابق ملک بھر سے 12 کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں طیب اسلم، عاصم خان، عماد فرید، اسرار احمد، احسن ایاز، ظاہر شاہ، سید علی بخاری، فرحان محبوب، فرحان زمان، عبدالملک، عباس زیب اور حارث قاسم شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریفریز لے رہے ہیں ۔ ٹرائلز کے بعد ایونٹ کےلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا ایک ماہ تک تربیتی کیمپ لگائیں گے۔ واضح رہے کہ چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.