برطانیہ میں تاریخ کی گرم ترین رات ریکارڈ
برطانیہ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنی تاریخ کی گرم ترین رات کا تجربہ کیا۔
کسی بھی مقام پر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے نہیں گرا جو 3 اگست 1990 کو برطانیہ میں ریکارڈ کیے گئے پچھلے سب سے زیادہ یومیہ کم از کم 23.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے آج (منگل کو) گرم ترین دن کی پیشگوئی کی ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، گرمی سے بچنے کی کوشش میں کم از کم چار افراد دریاؤں اور جھیلوں میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید گرمی کی وجہ سے ریل سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور ٹرینوں کو محدود کردیا گیا ہے، ریل نیٹ ورک نے منگل کے لیے “سفر نہ کریں” کی وارننگ جاری کی ہے۔
پیر کو سفولک میں درجہ حرارت 38.1 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جو 2019 میں قائم 38.7 سینٹی گریڈ کے ریکارڈ سے کچھ کم ہے جبکہ ویلز میں 37.1 سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
میٹ آفس نے وسطی، شمالی اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے بیشتر حصوں کو انتہائی گرمی کی وارننگ جاری کی ہے.