گال ٹیسٹ،شاہین آفریدی انجرڈ،ٹانگ کا ایم آرآئی کروالیا گیا

0 120

پاکستان کے فاسٹ بالر سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاہین شاہ آفریدی نے گیند پکڑنے کے لیے ڈائیو لگائی تو ان کی ٹانگ میں کھنچاؤ آگیا۔

شاہین آفریدی کو ابتدائی طور پر آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تاہم ان کا درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی رپورٹس کا مینجمنٹ کو انتظار ہے تاہم شاہین شاہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ نے 14 اوورز میں 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ دوسری اننگز میں شاہین شاہ نے 7 اوورز کروائے اور کوئی وکٹ ان کے حصے میں نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.