موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری و دیگر کی ارشاد احمد دہوار کے ناگہانی انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی

0 141

مستونگ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ، ضلعی صدر مستونگ حاجی نذر محمد ابابکی ، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظور بلوچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نصیب اللہ لہڑی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری انجینئر امیر جان بلوچ ، آغا سکندر شاہ نے گزشتہ روز اوتھل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں بی این پی مستونگ کے سینئر ساتھی شہید ارباب ارشاد احمد دہوار کے ناگہانی انتقال پر ان کے گھر مستونگ کلی میتران میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنمائوں نے شہید ارباب ارشاد احمد دہوار کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی اور بلوچ قومی تحریک کے لئے ناقابل فراموش سیاسی ، قومی حقوق کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت ہی مخلص نظریاتی اور فکری ساتھی تھے جو بی ایس او کے دور سے لے کر زندگی کے آخری ایام تک بی این پی اور بلوچ قومی تحریک کے ساتھ وابستہ رہے اور وہ تمام مشکل ، نامساعدحالات اور آمریت کے ادوار سے لے کر نام نہاد جمہوری دور حکومتوں میں پارٹی اور قومی تحریک کے ساتھ کھڑا ہو کر کسی قسم کی مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہوئے بلکہ انتہائی خندہ پیشانی اور ثابت قدمی ، ہمت و جرأت کیساتھ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے پارٹی اور قومی تحریک کے لئے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ارباب ارشاد احمد دہوار کی غیر متزلزل اور ثابت قدم ناقابل فراموش قربانیوں کو پارٹی نہایت ہی قدر ، احترام اور استقلال کی نکتہ نگاہ دیکھتی ہے اور انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کی جدوجہد پارٹی کارکنوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ارباب ارشاد دہوار شہید نے بی ایس او میں متحرک رہنے کے بعد پارٹی کے ساتھ وابستہ ہوئے اور نہایت ہی فعال و متحرک کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے ناگہانی حادثات کے نتیجے میں پارٹی کے نہایت ہی مخلص ،متحریک ، فعال رہنماء اور ساتھی خاص کر نوراللہ بلوچ ،یوسف لہڑی ،محمد افضل قلندرانی ،عبدالباقی لہڑی ودیگر ایسے حادثات کے نتیجے میں شہید ھوکر ہم سے جدا ہوئے جن سے بلوچ قوم اور بی این پی ضلع مستونگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جسے پورا کرنے میں وقت درکار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اپنے ان سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں کی جدوجہد اور ارمانوں کی تکمیل کے لئے اصولی سیاست ،قومی حقوق کی جدوجہد کو پورا کرنے کے لئے ان کے احساسات اور ارمانوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے کسی قسم کی مصلحت پسندی کی شکار ہوگی اور نہ ہی قوم اور وطن دوستی کی تحریک اور قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی ، قومی پارلیمانی جمہوری جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوگی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ارباب احمد دہوار کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.