پولیس اور خفیہ اداروں کا گلشن راوی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن
لاہور(امروز نیوز ) ایس پی اقبال ٹان زبیرنذیر کی ہدایت پر پولیس اور خفیہ اداروں نے گلشن راوی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کر کے بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیاگیا۔سرچ آپریشن میں ایس ایچ او گلشن راوی اور ایس ایچ او ساندہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیاجبکہ اس موقع پر خفیہ اداروں کے اہلکار بھی ہمراہ تھے۔دوران سرچ آپریشن 70گھر 17کرایہ داران اور 512افراد کو چیک کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زاد بھنگ بر آمد ہوئی۔ملزم خرم کے خلاف تھانہ گلشن راوی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔