وزارت ریلوے نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر 34 ریل گاڑیاں بند کرنے کااعلان کردیا۔

0 120

کوئٹہ (امروز نیوز)

‏ وزارت ریلوے نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر 34 ریل گاڑیاں بند کرنے کااعلان کردیا۔

کرونا کے باعث ریلوے نےچونتیس ٹرینوں کو مکمل طورپر بند کر دیاہے،

ہمارے مسافروں کی تعداد روزانہ 2 لاکھ سے کم ہو کر ایک لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے،

اس وقت ایک سو چونتیس ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں34 بند کر دی ہیں۔

اب سو ٹرینیں ٹریک پر چلا کریں گی

بارہ سے پندرہ ٹرینیں فریٹ ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی

مسافر منزل مقصود پر جانے کےلئے بند ہونے والی ٹرینوں کے بجائے کسی بھی ٹرین سےواپس جا سکتے ہیں یا ٹکٹیں ری فنڈ کروا سکتےہیں،

‏ اب تک ریلوے نےبند ہونے والی ٹرینوں کے آٹھ کروڑ روپے ری فنڈ کر دئیے ہیں،

ریلوے نے اسٹیشنوں پر کرونا وائرس سے بچنے کےلئے صفائی کے انتظامات سخت کر دئیے ہیں مسافروں کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.